ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 2025-26: تعمیراتی سیکٹر کو ریلیف ملنے کا امکان

بجٹ 2025-26: تعمیراتی سیکٹر کو ریلیف ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بجٹ 2025-26 میں مختلف شعبوں کےلیے رعایت کی تیاری کرلی گئی ہے جس میں تعمیراتی سیکٹربھی شامل ہے جسے ریلیف ملنے کاامکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق 3500 سے زائد امپورٹڈ اشیاء پر ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے،درآمدی سامان پر اضافی کسٹم ڈیوٹی میں دو سے تین فیصد کمی کا امکان ہے، صنعی شعبے کیلئے خام مال کی درآمد پر بھی ڈیوٹی میں کمی کا امکان ہے، درآمدی خام مال پرود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے یا اس میں کمی کی بھی تجویز ہے۔

 نئے بجٹ میں بڑی کمپنیوں کیلئے سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کی تجویز ہے،تاہم سالانہ 15 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیوں کو استثنیٰ برقرار رکھنے کی تجویزشامل ہے،سالانہ 20 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیوں پرسپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز ہے، 20 کروڑ تک منافع پر سپر ٹیکس 1 فیصد سے ہو کر 0.5 فیصد کیا جا سکتا ہے،سالانہ 25 کروڑ منافع پر سپر ٹیکس 2 کے بجائے 1.5 فیصداورسالانہ 30 کروڑ آمدن والی کمپنیوں پر 4 فیصد ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز ہے، کارپوریٹ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ تعمیراتی صنعتوں کیلئے خام مال اوردہولڈنگ ٹیکس میں کمی متوقع ہے۔

 دوسری جانب 850 سی سی کی مقامی گاڑیوں پر جی ایس ٹی میں 5.5 فیصد اضافہ متوقع ہے،مقامی مینوفیکچرڈ کاروں پر جی ایس ٹی 12.5 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کا امکان ہے۔