ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کے انتقال پر دانیہ ملک کا بیان بھی آگیا

عامر لیاقت کے انتقال پر دانیہ ملک کا بیان بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان اور   رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر تیسری  اہلیہ دانیہ ملک کا بیان بھی آگیا۔ 

معروف مذہبی اسکالراور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت آج کراچی میں انتقال کرگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے، ان کی رہائش کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں تھی۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری   اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر  شوہر  عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا , دانیہ ملک نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری  میں لکھا ہے کہ ’اللّٰہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔‘

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-06-09/news-1654771368-7460.gif

دانیہ شاہ نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپر ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں لکھا ہے کہ  “زندگی بہت غیریقینی ہے، ہم چاہتے کچھ ہیں، کسی چیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور ملتا کچھ اورہے’۔

واضح رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیو ی دانیہ ملک نے تنسیخ نکاح اور 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔