ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کے گھر میں کس چیز کا دھواں پھیلا ہوا تھا؟ حیران کن انکشاف

عامر لیاقت کے گھر میں کس چیز کا دھواں پھیلا ہوا تھا؟ حیران کن انکشاف
کیپشن: Amir Liaquat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی اور  بتایا کہ ان کے کمرے سے گزشتہ روز چیخنے کی آوازیں بھی آئیں۔پولیس کے مطابق عامر لیاقت کے گھر بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے جنریٹر چل رہا تھا اور گھر میں جنریٹر کا دھواں پھیلا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔ملازم نے بتایا کہ عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کےدل میں تکلیف ہورہی تھی، انہیں اسپتال جانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کو  ان کے گھر خداداد کالونی سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے ان کا  پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد میت کو  ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے گھر سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں، ان کے ملازمین اور ڈرائیورز سے بیانات لیے جائیں گے۔تاہم عامر لیاقت کے گھر ان کے اہلخانہ سمیت ان کی بیٹی دعا بھی پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔عامر لیاقت حسین پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔عامر لیاقت حسین نے تین شادیاں کیں، پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال، دوسری سیدہ طوبیٰ اور تیسری دانیہ سے کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر