ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چودھری کس حال میں؟ مداح حیران

ahima Chaudhry (born Ritu Chaudhry 1973) is an Indian actress and model who worked in Hindi films.
کیپشن: Mahima Chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’پردیس‘‘ کی سٹار اداکارہ ماہیما چودھری  چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہو گئیں۔

 بھارتی میڈیاکے مطابق بالی ووڈ کے کنگ سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’پردیس‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ ماہیما چودھری میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماہیما چودھری کو چھاتی کا کینسر ہے،بروقت علاج سے اداکارہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔

  بھارتی اداکارہ ماہیما چودھری  کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود ایک بچے کی کیموتھراپی کے دوران گفتگو نے انہیں ہمت دی اور انہوں نے بچے سے متاثر ہوکر اس مرض سے جنگ لڑنے کی ٹھان لی۔

 دوسری جانب بھارت کے معروف اداکار انوپم کھیر جو ان دنوں ماہیما کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ماہیما   کینسر سے متعلق  بات کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انوپم کھیر نے لکھا کہ ’ماہیما  چودھری کی ہمت اور کینسر کی کہانی، میں نے ماہیما چودھری کو ایک ماہ قبل اپنی 525 ویں فلم دی سگنیچر میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے امریکہ سے بلایا تھا تب پتہ چلا کہ اسے چھاتی کا کینسر ہے۔انوپم کھیر نے لکھا کہ ’ماہیما کی ہمت اور بہادری پوری دنیا میں کینسر سے لڑنے والی بہت سی خواتین کو امید دے گی‘۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer