ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’عمران خان نے کنٹینر پر جتنے وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے‘‘

’’عمران خان نے کنٹینر پر جتنے وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما امیر مقام کی جاتی امراء میں میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات، کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت نےعوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔

جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے کنٹینر پر جتنے وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے، عمران خان نےعوام کو ریلیف نہیں دیا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈالر اور مہنگائی کو آسمان تک پہنچا دیا جس سے عوام اور ملک کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ عوامی ایشو ہے۔