ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ، لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کی26 برس بعد تامل سنیما میں واپسی

بالی ووڈ، لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کی26 برس بعد تامل سنیما میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ26 برس بعد تامل سنیما میں واپسی کر رہے ہیں۔ وہ دھنش اور مموٹی کی بڑے بجٹ کی ایکشن فلم OM: Chapter 1 – Uthiram (The Blood Oath) کا حصہ بن گئے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسرز نے ان کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم 16 اکتوبر 2026 کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔ اعلان کے بعد فلم کے لیے شائقین کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔ فلم کے پروڈکشن ہاؤس ونڈربار فلمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نصیرالدین شاہ کی شمولیت کا اعلان کیا۔ پروڈکشن ہاؤس نے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’OM کی دنیا میں ایک مضبوط اضافہ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تجربہ کار اداکار نصیرالدین شاہ اس میگا پروجیکٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔ فلم 16اکتوبر2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔اعلان کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھرپور ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’اگر نصیرالدین شاہ اپنی اداکاری کا وزن لائیں گے اور دھنش اپنی توانائی، تو یہ دو عظیم فنکاروں کا یادگار امتزاج ہوگا۔ ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، ’’دھنش، مموٹی اور نصیرالدین شاہ ایک ہی فلم میں؟ اب 16اکتوبر کا انتظار مشکل ہو گیا ہے‘‘۔ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’’اگر نصیرالدین شاہ نے بھی ایکشن کا رخ اختیار کر لیا تو پاپ کارن کے ساتھ بیٹھنا پڑیگا‘‘۔

ایک حقیقی واقعے سے متاثر ایک بڑے پیمانے کی ایکشن ڈرامہ فلم ہے، جس کی ہدایتکاری راج کمار پیریاسامی کر رہے ہیں۔ فلم میں دھنش مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک لکڑہارا بنتے ہیں اور جنگلات میں پھنسے مزدوروں کو بچانے کے لیے مسلح حملہ آوروں کا سامنا کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم دو حصوں پر مشتمل ایک نئی سنیما کائنات (Cinematic Universe) کی پہلی قسط ہوگی۔ فلم میں ملیالم سپر اسٹار مموٹی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اب نصیرالدین شاہ کی انٹری نے اس کی اسٹار کاسٹ کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔

نصیرالدین شاہ کی تقریباً26برس بعد تامل فلم انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔ اس سے قبل وہ2000میں کمل ہاسن کی کلاسک فلم ’’ہے رام‘‘  میں نظر آئے تھے، اس میں نصیرالدین شاہ نے مہاتما گاندھی کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ کمل ہاسن نے فلم کی کہانی لکھنے، ہدایت کاری کرنے اور مرکزی کردار ادا کرنے کی ذمہ داری نبھائی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، ہیما مالنی، وسندھرا داس اور دیگر کئی نامور فنکار بھی شامل تھے۔