سٹی 42: گرمی کی شدید لہر، سیلاب کی صورتحال سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم اجلاس ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس،تمام متعلقہ محکموں نے بریفنگ دی گئی ۔وزیراعلیٰ نے زوم لنک کے ذریعے پوری انتظامیہ کو لائن پر لے لیا،اہم ہدایات جاری کردیں ۔
بریفنگ کے مطابق پنجاب میں ڈزاسٹر مینجمنٹ کے لئے اضلاع کی اپنی مشینری پہنچ چکی،میپنگ مکمل،سامان تقسیم ہوچکا،بند مضبوط ہو چکے،ادارے الرٹ ہیں۔
پنجاب کو گرمی کی لہر اور ممکنہ سیلاب کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے حکمت عملی تیار ہے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے ارلی وارننگ سسٹم کو ہر وقت تیار رکھیں، سیلاب کے بعد فائر فائٹنگ عقلمندی نہیں،اصل کام پہلے سے تیاری ہے،محکمہ آبپاشی کے تمام ہائیڈرولک اسٹرکچرز کی سیفٹی کو یقینی بنایا ہے، جدید مانیٹرنگ کیلئے آبپاشی کے پورے سسٹم کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ۔
ایمرجنسی کی صورت میں پوری حکومت مل کر یکجا رسپانس دے گی،کم بارشوں کی وجہ سے خریف کی فصل بھی متاثر ہو سکتی ہے،متعلقہ محکمے عوام کو تحفظ کیلئے اب مسلسل ایڈوائزری جاری کریں،ڈویژن کی سطح پر تقریباً 14 سٹیٹ آف دی آرٹ ویئر ہاؤسز بنا لیے گئے ، 14 ویئر ہاؤسز میں سیلاب سے نمٹنے کا تمام ضروری سامان موجود ہوگا۔
ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں فرضی مشقوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھیں،عوام کو سیلاب سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل ہیں،ماضی میں کئی دنوں تک شہروں میں بارشی پانی جمع رہتا تھا اور دن لگتے تھے، اب میپنگ کر کے پنجاب کا سیوریج اور ڈرینیج کا نظام درست کر دیا ، واسا کے پاس اب سکرز، ٹرالیاں، ٹریکٹرز، ڈی سیلٹنگ مشینیں موجود ہیں۔تمام اضلاع کے پاس ’’ستھرا پنجاب‘‘اور واسا کے جدید فلیٹس موجود ہیں۔ا