سٹی 42: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی صدر مملکت کے فیصلے کو چیلنج کریں گے ۔
قانونی مشاورت مکمل ہونے پر صدر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی جائے گی،صدر مملکت نے ٹرانسفر ججز کی تقرری کو درست قرار دیا تھا ،صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو سنئیر ترین جج قرار دیا تھا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس محسن آختر کیانی کو سنئیر پیونے جج قرار دیا تھا
سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا تھا،آئینی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ صدر مملکت کو طے کرنے کے لیے بھیجا تھا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے