ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمبر ون ’ ون ڈے بیٹر ‘ کون؟ پہلے نمبر پر  ٹیسٹ پلیئر اور باؤلر کون؟ رینکنگ جاری

نمبر ون ’ ون ڈے بیٹر ‘ کون؟ پہلے نمبر پر  ٹیسٹ پلیئر اور باؤلر کون؟ رینکنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار،  ٹیسٹ پلیئرز  کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے ہیری بروک جبکہ ٹیسٹ باؤلرز  کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمر ا پہلی پوزیشن پر ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹیسٹ بیٹرز اور ٹاپ ٹیسٹ باؤلرز کی نئی رینکنگ جاری کردی،  ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلے نمبر پر ، رینکنگ میں بابراعظم کی دوسری اور روہت شرما کی تیسری پوزیشن ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، کوشال مینڈس 10 درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر آگئے۔ 

ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، وانندو ہسارانگا 11 درجہ بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے، بھارت کے رویندرا جڈیجہ ایک درجہ تنز لی کے بعد 9 ویں نمبر پرپہنچ گئے، شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔ 

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی نمبر ون، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 10آل راؤنڈرز میں شامل نہیں، وانندو ہسارانگا 2 درجہ بہتری کے بعد 12 ویں پوزیشن پر آگئے۔ 

آئی سی سی ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمر اکی پہلی پوزیشن برقرار ہے، کگیسو ربادا کی دوسری اور پٹ کمنز کی تیسری پوزیشن، پاکستان کے نعمان علی کی پانچویں پوزیشن برقرار، پربتھ جےسوریا ایک درجہ بہتر ی کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کے ساجد خان اورشاہین آفریدی کی ایک ایک درجہ بہتری، ساجد خان اور شاہین آفریدی کی رینکنگ پوزیشن 19 اور 20 ویں ہوگئی۔

بھارت کے محمد سراج 6 درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے، آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار، ساؤتھ افریقہ کے ویان ملڈر 12 درجہ چھلانگ کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

مہدی حسن میراز کی دوسری پوزیشن برقرار، مارکو ینیسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے ،پیٹ کمنز پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔ 

آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ  میں انگلینڈ کے ہیری بروک نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، ہیری بروک نے اپنے ہم وطن جو روٹ سے پہلی پوزیشن چھینی۔

بھارت کے کپتان شبمن گل 15 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے، انگلینڈ کے جیمی اسمتھ 16 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے، پاکستان کے سعود شکیل 2درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر چلے گئے۔

زمبابوے کیخلاف ٹرپل سنچری بنانیوالے ساوتھ افریقہ کے ویان ملڈر کی لمبی چھلانگ، ساؤتھ افریقہ کے ویان ملڈر 34 درجے ترقی کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے۔