ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجستھان: بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک  

راجستھان: بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ریاست راجستھان میں بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا طیارہ راجستھان کے شہر چھرو میں گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

   تاہم بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے نے تصدیق کی ہےکہ طیارے کے حادثے میں اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔

   بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا بتانا ہے کہ جائے حادثہ پر زور دار دھماکے کے بعد دھواں اٹھتے دیکھا گیا جس کے بعد مقامی لوگ اور ریسکیو حکام حادثے کی جگہ پر پہنچے۔