ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے 21 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے 21 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے 21 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کردیا،بازیاب ہوکر رہا ہونے والوں میں خواتین،بچے اور مرد شامل ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری شاہد مسیح اور اشتیاق مسیح کی درخواستوں پر سماعت کی، ڈجکوٹ ضلع فیصل آباد پولیس نے بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرواکر بچوں سمیت پیش کیا، درخواستگزاروں کے وکیل سہیل شاہد گل نے بتایاکہ تحصیل سمندری کےقریب بھٹہ مالک انور گوجرنےچارسال سےحبس بے میں رکھا ہوا ہے۔ گورنمنٹ قانون کے مطابق بھٹہ مزدوروں کو معاوضہ ادانہیں کیا جارہا ،بھٹہ مالک کے وکیل کے مطابق بھٹہ مزدوروں نے ایڈوانس رقم لےرکھی ہے، معاہدے کے مطابق مرضی سے کام کررہے ہیں ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد بازیاب ہونیوالے بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ 

Ansa Awais

Content Writer