ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل حمیرااصغرکاپوسٹ مارٹم مکمل،گھروالوں کالاش وصول کرنے سے انکار

ماڈل حمیرااصغرکاپوسٹ مارٹم مکمل،گھروالوں کالاش وصول کرنے سے انکار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اسامہ ملک)کراچی میں ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی ملنے والی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیاجبکہ  پولیس کاماڈل واداکارہ کے گھر والوں سے بھی رابطہ ہوگیا ہے، لیکن تاحال کوئی شخص ان کی لاش وصول کرنے نہیں آیا۔
ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرااصغرکی لاش ملنے کے معاملے پرگذری پولیس کا متوفیہ کے گھر والوں سے رابطہ ہوگیاہے، ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی کے مطابق حمیرا اصغر کے والد سے رابطہ ہوا ہے ،لیکن حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کافی عرصے قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا۔

 ایس ایچ او فاروق سنجرانی کاکہناہے کہ پولیس نے موبائل فون میں موجود نمبروں سے اس کے بھائی کا نمبر حاصل کرکے اس سے رابطہ کیا، حمیرا کے بھائی نے والد سے بات کرائی جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں ہے،حمیرا کے والد کو سمجھایا ہے کہ کراچی پہنچ کر لاش وصول کریں، تاہم انہوں نے دوبارہ پولیس نے رابطہ نہیں کیا ہے ۔

ایس ایچ او فاروق سنجرانی کاکہناہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ گھر والے جلد از جلد آجائیں تاکہ مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔