کلیم اختر:گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،لاہور میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔شہری دریاؤں ندی نالوں میں ہرگزنہ نہائیں۔آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں ۔کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں۔