ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق دوسرا اجلاس،اہم فیصلے

سکولوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق دوسرا اجلاس،اہم فیصلے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سکولوں کی بہتری کے حوالے سے ایک ہفتے میں مسلسل دوسرا اجلاس،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اجلاس کی صدارت کی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نے تمام سی ای اوز کو سکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں تمام اضلاع میں 2سے 4سکولز کو سکول آف ایمیمنس قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر تعلیم نے سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ لی،وزیر تعلیم نے ہر گرلز سکول میں ڈے کئیر سنٹر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ سکولوں میں سائنس و کمپیوٹر لیبز بہتر سے بہتر بنائیں،گراؤنڈز، فرنیچر، کلاس رومز، صاف پانی دستیاب ہونا چاہیے۔سکول کی چار دیواری سمیت دیگر سہولیات کا فقدان دور کیا جائے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نے کہا کہ کم لاگت میں معیاری کام کر کے دکھانا ہے،جہاں گنجائش اور ضرورت ہو، وہاں ہاسٹل کی سہولت بھی مہیا کی جائے۔سرپلس فرنیچر کی مرمت ترجیح، جہاں ضرورت ہو نیا فرنیچر مہیا کریں۔سکولوں کی چار دیواری مکمل اور انرولمنٹ بڑھانے پر فوکس کیا جائے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام سکیمیں 15 جولائی تک فائنل کر کے ریویو کیلئے پیش کریں۔