ابرارالحق کی نئی ویڈیو نے دھوم مچا دی

abrar ul haq singing song with goat
کیپشن: abrar ul haq
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے قربانی کے بکرے کو اپنا مشہور گانا نچ مجاجن سنایا جس سے سوشل میڈیا صارفین بہت لطف اندوز ہوے۔ 

تفصیلات کے مطابق ابرار الحق پاکستان کے مشہور و معروف سینیئر گلوکار ہیں جن کے گانوں نے نا صرف پاکستان بلکہ سمندر پار بھی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔ ان کے گانوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا مشہور گانا بالی ووڈ فلم جگ جگ جیو میں بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ان کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے قربانی کے بکرے کو اپنا مشہو گانا سنا رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا کی مختلف سایٹس پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔  گلوکار اپنے حسین و جمیل بکرے کی رسی کو تھامے ہوے ہیں اور لپسنگ کر رہے ہیں جبکہ بکرے کی رسی کو مائک بنا رکھا ہے۔ 

ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ نے گلوکار سے محبت کا اظہار کیا اور قربانی کے بکرے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کی تعریف کی۔