(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے خلاف ریسٹورینٹ میں نعرے بازی کرنے پر لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے شدید ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی منصوبہ بندی احسن اقبال کو چور چور کہنے پر حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ' تربیت چیک کریں، اپنے سے عمر میں بڑے شخص کے ساتھ کیسے پیش آ رہے ہیں، اس رویے پر لوگ انہیں سراہیں گے نہیں‘۔
یوتھیوں کی ذرا تربیت چیک کریں، اپنے سے عمر سے بڑے شخص کے ساتھ کیسے پیش آ رہے ہیں۔۔ اس پر لوگ ان یوتھیوں کو appreciate نہیں لعنت بھیجیں گے۔۔۔ https://t.co/UzG6OPlinm
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 8, 2022
واضح رہے کہ سینئر لیگی رہنما احسن اقبال بھیرہ انٹرچینج پر ایک ریسٹورنٹ میں کھانے پینے گئے تو وہاں انہیں دیکھ کر خواتین اور بچوں نے چور چور کے نعرے لگا دیئے، احسن اقبال نے جواب میں انہیں کہا کہ یہ عمران خان کے جاہل ہیں، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
احسن اقبال نے بتایا کہ میں کافی لینے کےلیے کاؤنٹر پر کھڑا تھا، وہاں ایک فیملی میرے پاس آئی جس نے آتے ہی میرے ساتھ بدتمیزی اور چور چور کے نعرے لگانے شروع کردیے۔