بڑی عید پرسبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Vegetables rate increase
کیپشن: Vegetables rate increase
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بڑی عید پرسبزمصالحہ جات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ  دیکھنے میں آیا۔  

تفصیلات کے مطابق عید قربان نزدیک آتے ہی اشیائے خورد و نوش سمیت سبزیوں، پھلوں، آئل گھی، روٹی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں ناکام ہے۔لیموں 350،ٹماٹر 200،آلو 60، پیاز 90، سبزی کے علاوہ مفت ملنے والا دھنیا 30 روپے گڈی جبکہ لہسن 270، ادرک 290، مٹر200 جبکہ سبز مرچیں 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔

اسی طرح مارکیٹ میں مرغی گوشت 400، انڈے 194 روپے درجن، سیب 300،آلو بخارہ، آم 250، کیلا 130 روپے درجن،جامن 250، آڑو200، خوبانی 150، روٹی 20، پراٹھہ 50، دودھ 160، دہی 180،گھی 550، آئل 610، سفید چنے 310، چاول 350 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکا ہے۔

دونوں شہروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی عید کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں، جس کے باعث مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی۔