ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا بنچ تحلیل

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا بنچ تحلیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت نیب کیخلاف مقدمات کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے جسٹس مسعود عابد نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تشکیل دیا ہے، جو شہباز شریف کی درخواست ضمانت سمیت نیب سمیت دیگر فوجداری درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ نیا دو رکنی بنچ 13 جولائی سے پرنسپل سیٹ پر سماعت شروع کرے گا۔ جسٹس سردار احمد نعیم دو رکنی بنچ کے رکن ہونگے۔

اس سے پہلے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نیب کیخلاف درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا۔ تحلیل ہونے والے دو رکنی بنچ نے سات جولائی کو شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کی ہے اور اب نیا دو رکنی بنچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے نئے بنچ تشکیل دیئے ہیں ان میں چھ ڈویزن اور ہندرہ سنگل بنچز شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان خود بھی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کرین گے اور ان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے رکن جسٹس جسٹس عاصم حفیظ ہونگے۔

سینئر جج جسٹس ملک۔شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بھی مقدمات پر کام کرے گا۔ اسی طرح جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا کے علاوہ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رسال حسن مشتمل بنچ سماعت کریں گے۔

 جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل بنچ بھی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کام کرے گا۔ یہ تمام دو رکنی بنچ بنچز پیر سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کریں گے۔