لاہور کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کی سنی گئی

لاہور کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (راؤ دلشاد) شہر کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کی سنی گئی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے تاریخی مال روڈ کی بحالی اور تزئین و آرائش کا ورک آرڈر جاری کردیا، 2 کروڑ 25 لاکھ 94 ہزار کی لاگت سے مال کی بحالی و مرمت کا منصوبہ مکمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری نے تاریخی مال روڈ کی بحالی اور تزئین و آرائش کا ورک آرڈر جاری کردیا، قائم مقام کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر دانش افضال نے مال روڈ کی بحالی کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا، تاریخی مال روڈ کی بحالی پر 2 کروڑ 25 لاکھ 94 ہزار لاگت آئے گی۔

مال روڈ کی تعمیر و بحالی کا کام کل سے شروع کر دیا جائے گا، مال روڈ منصوبے کا ٹھیکہ جلال کنسٹرکشن نے 20 فیصد کم بولی دیکر حاصل کرلیا، نیلا گنبد چوک سے جی پی او چوک تک واسا کی سٹورم واٹر ڈرین کی ری فلنگ اور کارپٹ کی جائے گی، پی ایم جی چوک سے استنبول چوک تک کارپٹ جبکہ ایچی سن کالج تک سروس روڑذ پر کارپٹ ہوگی، لائن اور لین مارکنگ، فٹ پاتھوں کی بحالی، سگنلز کی تنصیب سمیت دیگر امور مکمل کیے جائیں گے۔

چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے دعویٰ کیاکہ مال کی بحالی سے ٹریفک کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مال روڈ لاہور کی تاریخی و ثقافتی اہمیت یہاں واقع کئی عمارات ہیں جو مغل طرز تعمیر کا نمونہ ہیں، یہاں برطانوی سامراجی دور میں تعمیر شدہ عمارات بھی ہیں جو برطانوی دور میں تعمیر کی گئی تھیں اور اب بھی استعمال میں ہیں، دو مختلف ادوار کی یادگاروں سے مزین یہ شاہراہ بلاشبہ تاریخ کی گواہ ہے، مال روڈ پر عجائب گھر، لاہور چڑیا گھر، پنجاب صوبائی اسمبلی، قربان لائنز (پولیس)، ایچیسن کالج واقع ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer