سٹی42: ایل ڈی اے نے چھ سینئیر لیگل ایڈوائزر اور بائیس لیگل ایڈوائزر کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پہلے سے تعینات سینئیر لیگل ایڈوائزر اور لیگل ایڈوائزر کے کنٹریکٹ ختم کردیئے تھے، ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ کیسز کیلئے پانچ سالہ تجربہ کے حامل دو سینئیر لیگل ایڈوائزرز کیلئے درخواستیں مانگ لی ہیں۔
ہائیکورٹ کیسز کیلئے دس سالہ تجربہ کے حامل چار سینئیر لیگل ایڈوائزرزاور سول کورٹس کیلئے سات سالہ تجربہ کے حامل دو لیگل ایڈوائزرز اور پانچ سالہ تجربہ کے حامل بیس مزید لیگل ایڈوائزرز سے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔ خواہشمند وکلا سی وی کیساتھ اپنی درخواستیں پندرہ روز کے اندر اندر ایل ڈی اے آفس میں جمع کراسکتے ہیں۔