ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سنوکر کا کھیل متاثر ہونے لگا

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سنوکر کا کھیل متاثر ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سنوکر کا کھیل بھی متاثر ہونے لگا، سنوکرکلبوں میں نوجوانوں کی تعداد کم ہونے لگی۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے تحاشہ ٹیکسز سےعوامی کھیل سنوکر بھی متاثرہونے لگا، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بعد کلبوں میں گیم کا ریٹ بڑھنے سے نوجوان کھیل سے دُور ہونے لگے۔ مہنگائی اورٹیکس کے باعث سنوکر بال سیٹ کی  قیمت13ہزار روپے سےبڑھ کر20 ہزار روپے، ٹیبل کا کپڑا 27 ہزارسے بڑھ کر40 ہزارکا، ٹیبل میں استعمال ہونیوالی سلیٹ 80 ہزارسے ڈیڑھ لاکھ روپے کی جبکہ ٹیبل کی لکڑی 20 فیصد مہنگی ہوگئی ہے۔

سنوکر کھیلنے والے نوجوان کہتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے ان کو اپنا شوق پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، لاہورسنوکر کلب مالکان کی تنظیم کے چئیرمین کرامت غوری کہتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے سنوکر کا کھیل بہت متاثر ہوا اورسنوکر کلبز کی رونق ماند پڑگئی ہے۔ نوجوان کھلاڑی اور کلب مالکان کہتے ہیں کہ سنوکر میں بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت اچھی ہے، اس کھیل کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اس پرتوجہ دے۔

Shazia Bashir

Content Writer