تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی

تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل پارٹی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔ عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزار روپے سے زائد ہے۔ ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے جاری کردہ اثاثوں کی جاری کردہ تفصیلات اور بیان حلفی کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اثاثوں میں 23لاکھ 2ہزار روپے کی کمی ہوئی۔ عمران خان نے 168ایکڑ زرعی اراضی پر 2017میں 3لاکھ19 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس ادا کیا۔ کپتان نے 2017 کی سالانہ آمدن 47لاکھ 76 ہزار 611 روپے ظاہر کی۔ سالانہ آمدن پر 1 لاکھ 3ہزار 763روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:آگے لٹیرے بھاگیں، پیچھے آگیا کپتان، تحریک انصاف نے نیا گانا ریلیز کردیا

عمران خان نے زیر کفالت افراد میں بشرٰی بی بی، قاسم خان اور سلیمان خان کو ظاہر کیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے بنی گالہ جائیداد 1کروڑ14لاکھ71ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ بنی گالہ میں ہی 6کنال کی اراضی کی مالیت 50لاکھ50ہزار روپے ہے۔ گرینڈ حیات پلازہ میں 2 بیڈ کا فلیٹ جس کی مالیت 1کروڑ 19لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے بتایا گیا۔ عمران خان کے پاس 2لاکھ روپے کے مویشی اور 5لاکھ کا فرنیچر بھی ہے۔