گھروں کے آگے گوبر کا ڈھیر، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

گھروں کے آگے گوبر کا ڈھیر، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گوالہ کالونی میں صفائی کے نا قص انتظامات،شکایات کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،علاقہ مکینوں نے سڑکوں کی صفائی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔    

سٹی 42 کے مطابق گوالہ کالونی کے رہائشی رستم علی نے سٹی 42 گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ گھروں کے آگے گو بر کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود شنوائی نہ ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں گندگی سے مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پولیس اہلکاروں نے خودکشیاں شروع کر دیں 

 انہوں کا مزید کہنا تھا سڑکوں پر کوڑاکرکٹ ہونے سے متعدد حادثات بھی ر و نما ہوئے ہیں۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور علاقہ کی صفائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔