ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں نے خودکشیاں شروع کر دیں

پولیس اہلکاروں نے خودکشیاں شروع کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: گھریلو جھگڑوں سے تنگ پولیس اہلکاروں نے خودکشیاں شروع کر دیں،کانسٹیبل عمر حیات کے بعد بادامی باغ کے رہائشی احمد حسین نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سٹی42 کے مطابق 23 سالہ احمد حسین کا اہلخانہ کے ساتھ جھگڑا ہوا۔طیش میں آکر پولیس اہلکار احمد حسین نے اپنے پسٹل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ احمد حسین پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات جبکہ بادامی باغ کے علاقہ کھوکھر پنڈ میں رہائش پذیز تھا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:شہر میں ڈاکوؤں کی وارداتیں،شہری لٹ گئے 

واضح رہے کہ پولیس نے احمد حسین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ اسےسے پہلے چند روز قبل ایس پی مجاہد کے گن مین عمر حیات نے بھی گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔