ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا مطالبہ ؛وزیر تعلیم نے رائے مانگ لی

 موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا مطالبہ ؛وزیر تعلیم نے رائے مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پرائمری طلبا کی چھٹیوں میں مزید 10 دن کے اضافے کا مطالبہ سامنے آگیا. 

 پنجاب ٹیچرز یونین نے پرائمری اسکولوں کے طلبہ کی موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔یونین نے کہا کہ سخت موسم کے پیش نظر طلبہ کو مزید 10 دن کی چھٹی دینا ضروری ہے۔، اضافی چھٹیوں سے بچوں کو نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

رانا لیاقت علی نے کہا کہ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو تعطیلات کے شیڈول پر نظرثانی کرنی چاہیے، اضافی چھٹیوں سے بچوں کو نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو گا۔

اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں اور کالجز کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں کسی قسم کا اضافہ یا تبدیلی کا اعلان نہیں کیا اور وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے، پنجاب کے تمام اسکول اور کالجز شیڈول کے مطابق ہی اپنے معمول کے اوقات میں کام کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا اور تعلیمی سرگرمیاں 12 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ اور سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفیکشن اس لیے بھی جعلی ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن خالد محمو د کا تبادلہ ہوچکا ہے ۔ اب سیکرٹری ایجوکیشن مدثر ریاض ہیں ۔ 

تاہم  ٹیچر یونین اور  والدین کے مطالبے کے بعد  وزیر تعلیم  نے  رائے مانگ لی  اپنے آفیشل  پیچ پر پولنگ سٹارٹ کروا دی ۔ جس پر اکثریت 19 جنوری کو سکول اوپن کروانے کے حق میں نظر آئے ۔آپ بھی لنک پر کلک کرکے اپنی رائے دے سکتے ہیں