بابر شہزاد تُرک :سی ایس ایس امتحان 2026 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے بڑی خبر آگئی ۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔ ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات 4 فروری سے شروع ہوں گے۔ چار اور پانچ فروری کو 2 مختلف انگریزی مضامین کا پرچہ لیا جائے گا، جبکہ جنرل نالج کے تینوں پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق 9 فروری کو اسلامیات یا تقابلی مطالعۂ مذاہب (فار نان مسلم) کا پرچہ ہو گا۔ اختیاری مضامین کے امتحانات 10 سے 15 فروری تک جاری رہیں گے۔ اختیاری مضامین کے پرچے صبح اور شام کے سیشنز میں ہوں گے ۔
ایف پی ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ امیدوار ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیاری مکمل کریں، رول نمبر سلپس و امتحانی مراکز متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی۔