ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے 2 خواتین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیئے۔ دونوں خواتین ججز کو 10 جنوری تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کے تقرر و تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدیلہ عالیانہ کو لالیاں سے تبدیل کر کے لاہور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ربعیہ بشیر کو لاہور سے تبدیل کر کے فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں تبدیل ہونے والی ججز 10 جنوری 2026 تک اپنی نئی تعیناتی کی جگہ پر چارج سنبھال لیں۔ یہ تبادلے عوامی مفاد اور عدالتی امور کی بہتر انجام دہی کے لیے کیے گئے ہیں۔