شدید دھند کے باعث بیشتر علاقوں میں درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے، محکمہ موسمیات

شدید دھند کے باعث بیشتر علاقوں میں درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

بدھ  کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد اور خشک رہے گا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور، لاہور ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال  ،ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند  اور  سموگ چھائے رہنے کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے قدرے کم رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کمشیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔