ویب ڈیسک:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو تباہی ہوئی اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ،سیلاب متاثرین کی بحالی ،انفراسٹرکچر اور تعمیر نوکیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔
جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہاکہ سیلاب سے پاکستان کو تاریخی نقصان ہوا ،ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کی پہلے بھی مدد کرتارہا ہے اور اب بھی کرے گا، ترک صدرنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو تباہی ہوئی اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ۔
ترک صدر نےپاکستان میں ہونیوالی تباہی سے عالمی برادری کو آگاہ کیا،ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی بحالی میں مدد کرے گا ،سیلاب متاثرین کی بحالی ،انفراسٹرکچر اور تعمیر نو کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔