ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانےکی درخواست ؛عدالت سے بڑی خبرآگئی

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کی جانب سے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے نااہل نہیں کر رہا۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد آپ کی درخواست تو بظاہر غیر مؤثر ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد تو آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

آفاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری درخواست ابھی غیر مؤثر نہیں ہوئی، میرے دلائل اظہر صدیق والی درخواست کے بعد سن لیں۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ اظہر صدیق صاحب اب تو عمران خان خود درخواست گزار بن چکے، حلقے کے ووٹر کی درخواست بھی بظاہر غیر مؤثر ہے۔

اظہر صدیق نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان کی درخواست سنگل بینچ میں چل رہی ہے۔ عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں نااہلی کے خلاف حلقے کے ووٹر نے درخواست واپس لے لی۔

عدالتِ عالیہ نے درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے این اے 95 کے ووٹر کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔