ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
کیپشن: Army Cheif,Saudi Prince
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر   سے   سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق ملاقات سعودی عرب کے  تاریخی علاقے العُلاء میں ہوئی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف سید عاصم منیر کا روایتی خیمے میں استقبال کیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ  امور اور پاک سعودی تعلقات کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر موجودآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے  گزشتہ روزمکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔ آرمی چیف کیلئے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔ انہوں نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیے۔