ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کا بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ، پارٹی رہنما کامل علی آغا اور سلیم بریار کو حلقہ میں اچھی سیاسی ساکھ رکھنے والے کارکنوں کے نام شارٹ لسٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ( ق) کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے رہنما (ق) لیگ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار کو یونین کونسل کی سطح پر سیاسی ساکھ رکھنے والے اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند کارکنوں کے نام شارٹ لسٹ کر کے بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں کے نام (ق) لیگ کا پارلیمانی بورڈ فائنل کرے گا۔

واضح رہےکہ تبدیلی سرکار  کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی ایکٹ 2019 نافذ کیا جا چکا ہے، ایکٹ کے تحت اپریل 2020 تک بلدیاتی انتخابات کروائے جانے تھے لیکن پنجاب حکومت نے ایکٹ میں ترامیم کرکے فروری 2021 تک گیارہ ماہ کی توسیع لے لی تھی اب حکومت نے الیکشن کے انعقاد میں مزید 5 ماہ کی توسیع لینے کا فیصلہ کرلیا، اس مقصد کے لئے بلدیاتی ایکٹ 2019 میں توسیع کی ترمیم تیار کر لی گئی ہے جس کےمطابق بلدیاتی انتخابات جولائی 2021 تک کروائے جا سکیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن 3 فروری سے قبل بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے متحرک ہوگیا،  الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو اجلاس میں اپنا نمائندہ بھیجنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی طور پر بلدیاتی الیکشن کا انعقاد 3فروری سے پہلے ضروری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer