ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) کنٹریکٹ پر تعینات سرکاری ملازمین کیلئے  اچھی خبر، پنجاب میں 2019ء تک تین سال کا کنٹریکٹ مکمل کرنیوالوں کو مستقل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے تفصیلات طلب کرلیں، 31 دسمبر 2019 ء تک تین سال کا کنٹریکٹ مکمل کرنے والوں مستقل کیا جائے گا۔

 محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام صوبائی محکموں سے کنٹریکٹ مکمل کرنیوالوں کا ڈیٹا طلب کرلیا، محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ تین سال کا کنٹریکٹ مکمل کرنیوالے افسران و ملازمین کی تفصیلات ارسال کریں تاکہ آئندہ آنیوالے مالی سال میں ان کی ایس این ای کی منظوری اور بجٹ مختص کیا جاسکے۔

دوسری جانب اب صوبائی محکموں کی جانب سے کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین اور افسران کا ڈیٹا طلب کرکیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کنٹریکٹ ملازمین میں پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنیوالےملازمین شامل نہیں ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب ریگولائزیشن سروس ایکٹ 2019 ء کے تحت ملازمین اور افسران کو مستقل کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer