برائلرمرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتیں،شہریوں کا گہری تشویش کا اظہار

برائلرمرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتیں،شہریوں کا گہری تشویش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42):شہر میں برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا ۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید تین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹھ روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت تیئس روپے فی کلوگرام مہنگا ہوا۔

شہر میں برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا ۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید تین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹھ روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت تیئس روپے فی کلوگرام مہنگائی کے ساتھ دوسو ستاون روپے فی کلوگرام کا ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر پرچون میں ایک سو ستتر روپے میں فروخت ہوا اور تھوک میں زندہ برائلر کی قیمت ایک سو اکہتر روپے رہی ۔شہریوں نے برائلر مرغی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔