ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل میں ملوث ملزم کوعدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کے احکامات جاری

قتل میں ملوث ملزم کوعدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور زولفقار) سیشن عدالت نے بیوی کے قتل کے مقدمےمیں ملوث ملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، ملزم کے خلاف 2015میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کے روبروتھانہ ریس کورس نے ملزم محمد عثمان کے خلاف مقدمےکا چالان پیش کر رکھا تھا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف 2015میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم کے خلاف بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا نے کا الزام ہے۔ملزم نے 2015میں اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔

 ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔ملزم کا قتل کی واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔پولیس نے ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد اور شہادتیں بھی پیش نہیں کی جا سکیں۔ ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کو قتل کے جھوٹے مقدمے سے بری کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔