ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ پر رشوت کا بازار گرم، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور ایئرپورٹ پر رشوت کا بازار گرم، ویڈیو منظر عام پر آگئی
کیپشن: City42 - Customs Lahore Airport Smuggling
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی  42) پیسے دو جو مرضی اسمگل کرو ، لاہور ایئرپورٹ پر رشوت کا بازار گرم ہوگیا ،کسٹمز اہلکار کی مسافروں سے سرعام رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی42نےکسٹمز اہلکاروں کی شاندار کارکردگی کا پول کھول دیا ، اب لاہور ائیر پورٹ پر کسی بھی غیر قانونی چیز کو سمگل کرنا انتہائی آسان ہوگیا، کسٹمز اہلکار کو رشوت دیں اور تلاشی بھی نہ دیں جو چاہے لے جائیں۔لاہور ائیر پورٹ پر روانگی لائونج پر سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹمز اہلکارمسافروں سے سرعام رشوت لینے لگے۔

کسٹمز اہلکاروں کی رشوت لیتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  کسٹمز سپاہی عباس اور اس کے ساتھی  مسافروں کو لوٹ رہے ہیں۔ وہاں افسران بھی موجود ہیں لیکن خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔