(جنید ریاض ): پیک کے زیر اہتمام پانچویں اور آٹھویں کا امتحان شروع ہونے میں ایک ماہ باقی رہ گیا جبکہ مارکیٹ میں اخلاقیات کی کتاب دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں غیر مسلم طلبا کے فیل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کا امتحان دینے والے ہزاروں غیرمسلم طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، غیرمسلم بچوں کو اسلامیات کی بجائے اخلاقیات کا پیپر دینا ہوگا۔ امتحان شروع ہونے میں ایک ماہ رہ گیا لیکن مارکیٹ میں اخلاقیات کی کتاب موجود نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے غیر مسلم طلبا پریشانی میں مبتلا ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ پورا سال مارکیٹ سے اخلاقیات کی کتاب نہیں ملی۔ اخلاقیات کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر غیر مسلم بچے اسلامیات کا پیپر ہی دینے پر مجبور ہیں۔