ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں تیز، عوامی تحریک کی کورکمیٹی کا اجلاس آج طلب

حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں تیز، عوامی تحریک کی کورکمیٹی کا اجلاس آج طلب
کیپشن: City42 - Tahir ul Qadri Awami Tahreek
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ): عوامی تحریک نے حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں تیز کر دیں،پی اے ٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو دی گئی استعفوں کی ڈیڈ لائن  گزشتہ روز ختم  ہو گئی،  دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک  نےسٹئیرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر مشاورت اورآئندہ کی حکمت عملی  کیلئے کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی صدارت میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ جس میں سٹئیرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر مشاورت اور آئندہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ چودہ جنوری کو سینٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایات دی جائیں گی۔ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے عوامی تحریک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

 ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ایکشن کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی، اس پر فوری عمل ہوگا، اب تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں