ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی بنگلہ دیش پر مہربان ؛ اعلامیہ جاری

آئی سی سی بنگلہ دیش پر مہربان ؛ اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی سی سی نے پی سی بی، بی سی بی اور آئی سی سی کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا 
آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان کھلے اور مثبت مذاکرات ہوئے۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق  لاہور میں ہونے والے مذاکرات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 اور جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مستقبل پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔ بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر آئی سی سی  نے  افسوس کیا۔ آئی سی سی نے بی سی بی کو مکمل رکن اور عالمی کرکٹ کا اہم ستون قرار دے دیا ۔
بنگلہ دیش کرکٹ پر کسی قسم کی پابندی یا جرمانہ عائد نہیں ہوگا ۔آئی سی سی کی جانب سے بی سی بی پر مالی، انتظامی یا اسپورٹنگ پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
بنگلہ دیش کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے ۔ آئی سی سی  نے  سزا کے بجائے تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے اصول پر زور دیا ۔ بنگلہ دیش 2028 سے 2031 کے درمیان ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا ۔ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی معمول کے طریقہ کار سے مشروط ہوگی ۔ آئی سی سی  نے  بنگلہ دیش کی میزبانی صلاحیت پر مکمل اعتماد کیا ۔
20 کروڑ سے زائد شائقین پر مشتمل بنگلہ دیش کو اہم کرکٹ مارکیٹ قرار دیا گیا۔آئی سی سی نے  بنگلہ دیش میں کرکٹ کے فروغ کیلئے طویل المدتی عزم کیا ۔ آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کا کرکٹ کی وحدت اور سالمیت کے تحفظ پر اتفاق کیا گیا ۔