ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ہنڈائی پاکستان نے ایلانٹرا ہائبرڈ کے لیے اقساط پر خریداری کا پلان متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین مقررہ مدت کے دوران مختلف ماہانہ ادائیگی کے آپشنز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایلانٹرا ہائبرڈ 1.6 HEV کی ایکس فیکٹری قیمت 98 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، خریدار ڈاؤن پیمنٹ کی شرح اور قرض کی مدت کے مطابق مختلف اقساطی منصوبوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

 12 ماہ کے پلان میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ صارفین کو 39 لاکھ 58 ہزار روپے پیشگی ادا کرنا ہوں گے، جبکہ ماہانہ قسط 5 لاکھ 19 ہزار 750 روپے ہوگی، اسی 12 ماہ کے پلان میں 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی صورت میں پیشگی رقم 49 لاکھ 47 ہزار 500 روپے اور ماہانہ قسط 4 لاکھ 28 ہزار 958 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 18 ماہ کے اقساطی پلان میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ 39 لاکھ 58 ہزار روپے پیشگی ادا کرنا ہوں گے اور ماہانہ قسط 3 لاکھ 46 ہزار 500 روپے ہوگی۔ اسی مدت میں 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے آپشن کے تحت 49 لاکھ 47 ہزار 500 روپے پیشگی اور ماہانہ قسط 2 لاکھ 85 ہزار 972 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

 ہنڈائی پاکستان نے 24 ماہ کے اقساطی پلان کا آپشن بھی دیا ہے جس میں 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ لازم ہوگی،اس منصوبے کے تحت صارفین کو 61 لاکھ 67 ہزار روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے جبکہ ماہانہ قسط 1 لاکھ 64 ہزار 917 روپے ہوگی۔

 کمپنی کے مطابق ایلانٹرا ہائبرڈ کے ساتھ گاڑی پر 4 سال یا ایک لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی جبکہ بیٹری پر 8 سال یا ایک لاکھ 60 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے، اقساطی منصوبوں پر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔