ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دولہا اپنی ہی شادی میں پیدل کیوں گیا؟ ویڈیو میں دیکھیں

دولہا اپنی ہی شادی میں پیدل کیوں گیا؟ ویڈیو میں دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ٹریفک جام میں پھنسے دولہے کی پیدل ہی بارات میں پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے، اور اس پر مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔

بھارت میں ٹریفک جام میں پھنسے دولہا نے اپنی شادی میں پہنچنے کا توڑ نکالتے ہوئے پیدل سفر کر کے اپنی بارات میں پہنچنے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو  24 جنوری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس کو اب تک 2.4 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شادی کی شیروانی میں ملبوس دولہا ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کے قریب سے نکلتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے، ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔

ایک صارفن نے لکھا کہ ہر محبت کی کہانی میں ٹریفک ایک ولن ہوتا ہے۔ یہ شخص واقعی میں اپنی شادی کے لیے بھاگ رہا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ بارات کی طرف سے ایک ٹیسٹ ہوسکتا ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ اگر دلہا وقت پر تقریب میں پہنچ جاتا ہے، تو وہ دلہن کا مستحق ہے۔ ایک اور صارف نے مزاحیی طور پر کہا کہ بھائی نے واقعی اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں قدم رکھ دیا ہے۔