ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمیبیا کے پہلے صدر سیم نیوما 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نمیبیا کے پہلے صدر سیم نیوما 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نمیبیا کے بانی اور پہلے صدر سیم نیوما 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نمیبیا نے 1990ء میں جنوبی افریقا سے آزادی حاصل کی تھی، سیم نیوما 1990ء میں ہی نمیبیا کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں سیم نیوما نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیم نیوما 1990ء سے 2005ء تک 3 بار نمیبیا کے صدر منتخب ہوئے۔