ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکائی ڈائیور کو فضا میں دل کا دورہ

سکائی ڈائیور کو فضا میں دل کا دورہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سکائی ڈائیونگ کے دوران ایک خوفناک لمحہ کیمرے میں قید ہوا جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے، آسٹریلیا میں سکائی ڈائیور چھلانگ لگانے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے بیچ ہوا میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے بعد وہ تیزی سے نیچے کی طرف جانے لگا تا ہم ساتھی نے اسے بچا لیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2015 میں پیش آیا تھا جب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرسٹوفر جونز نامی سکائی ڈائیور کو ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کے دوران دورہ پڑا۔

 ویڈیو کی ابتداء میں دکھایا گیا کہ سکائی ڈائیور کرسٹوفر جونز اپنے سینئر انسٹرکٹر کے ہمراہ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں جس کے کچھ سیکنڈز بعد وہ خود پر قابو نہیں رکھ پاتے اور تیزی سے گراؤنڈ کی جانب گرنے لگتے ہیں۔

 خوش قسمتی سے کرسٹوفر کے ہمراہ ان کے انسٹرکٹر شیلڈن میک فارلین ایک سپر ہیرو کی طرح فلمی انداز میں نوجوان سکائی ڈائیور کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،شیلڈن 4000 فٹ کی بلندی سے کرسٹوفر جونز کی جان بچاتے ہیں جس کے بعد وہ باحفاظت زمین پر لینڈ کرجاتے ہیں۔

 واقعے سے متعلق شیلڈن میک فارلین کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی فکر نہیں تھی کہ کرسٹوفر پیراشوٹ کے بغیر زمین سے ٹکرائے گا، لیکن میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ وہ محفوظ رہے۔ اس لیے میں نے دو بار اسے پکڑنے کی کوشش کی جس کے بعد اس کا پیراشوٹ کھولنے میں کامیاب ہو گیا، طبی امداد ملنے کے بعد کرسٹو فر کی سانسیں بحال ہوئیں۔