ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلموں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

فلموں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کا معروف ترین ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اب اپنے صارفین کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرارہا ہے جس سے ویڈیوز کی رفتار میں بہت زیادہ اضافہ ہوجائے گا۔

یو ٹیوب کی جانب سے اس سے قبل بھی ایسی ہی سہولت متعارف کرائی جاچکی ہے تاہم اب اسے مزید جدت کے ساتھ لایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھنا ہے۔

اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گُنا رفتار سے دیکھ سکیں گے۔ جس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گُنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔ 
پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہوگا۔ ’جمپ آ ہیڈ‘ نامی یہ لوگوں کو ایک بٹن دبا کر ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھانے مدد دے گا۔

قبل ازیں یہ خبر بھی زیر گردش تھی کہ ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نے بھی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے جنہیں بہت جلد پیش کردیا جائے گا۔