ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر کا نیا فیچر، جس کا تھا سب کو انتظار

Twitter article feature
کیپشن: Twitter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹوئٹر پرصرف 280 الفاظ کے ذریعے مدعا بیان کرنے کی پابندی ختم ہونے کو ہے، ٹوئٹر انتظامیہ نے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا۔
ٹوئٹر کو مختصر مگر جامع الفاظ کے ذریعے اپنی شخصیت کے اظہار کا مقبول ترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اس پر راضی بھی ہے لیکن کچھ افراد جو طول طویل باتیں لکھنے کے عادی ہیں ان کی مشکل کو جلد حل کیا جارہا ہے ۔  ٹوئٹر کی ٹیکنالوجی کو قبل از وقت لیک کرنے کے لئے معروف جین منچن وونگ نےدعوی کیا ہے کہ ٹوئٹر ایک نئے فیچر'' ٹوئٹر آرٹیکلز'' پر کام کررہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین لمبی پوسٹیں بھی کرسکیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر آرٹیکلز کے کچھ اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کئے ہیں  جس سے ظاہر ہورہا ہے ٹوئٹر کے اندر ٹوئٹر آرٹیکلز کے ذریعے طویل پوسٹ کی جاسکے گی ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-02-09/news-1644406312-8872.jpg
 یادرہے 2006 میں اپنے آغاز میں ٹوئٹر نے پوسٹس پر 140 الفاظ کی پابندی لگا رکھی تھی تاہم 2018 میں اسے دگنا کردیا گیا ور 280 الفاظ کی پوسٹ رائج ہوئی جو اب تک چل رہی ہے ۔

API Response:

Malik Sultan Awan

Content Writer