ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء کیلئے اچھی خبر، فیسوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل

طلباء کیلئے اچھی خبر، فیسوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کے خواہشمند طلباء کے لیے خوشخبری، طلباء ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی موبائل ایپ سے گھر بیٹھے اپنی فیسوں کی ادائیگی کرسکیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت داخلے جاری ہیں اور طلباء کی سہولت کے لیے بینک میں ہی فیس جمع کرانے کی شرط میں نرمی کردی گئی ہے۔ اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر احسن شکور نے سٹی فورٹی ٹو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی موبائل ایپ سے فیسوں کی ادائیگی کا سسٹم شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے طلباء کی پریشانی کا خاتمہ ہوگا ہے۔ طلباء کو موبائل ایپ کے ذریعے سےفیسوں کی ادائیگی کا آپشن دے دیا گیا ہے، جس کیلئے طلباء کو خصوصی کوڈ یاد رکھنا ہوگا۔