علی رامے: حکومتی اور اتحادی صوبائی اراکین اسمبلی کے حلقوں کیلئے 3 ارب روپے سے زائد کے مزید فنڈ جاری، لاہور کے صوبائی اراکین اسمبلی کو 60 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔
موجودہ حکومت نے اپنے اور اتحادی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئےفنڈزکےاجراء میں سابق دور حکومت کے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے چھ ماہ میں صوبائی اراکین اسمبلی کو اب تک 13 ارب 17 کروڑ جاری ہوچکے ہیں۔
پنجاب حکومت نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر پہلے چھ ماہ میں حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کو 13 ارب دئیے ہیں لیکن اب مزید 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈ حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں تقسیم کردئیے گئے ہیں۔جس میں لاہور کو مزید 60 کروڑ روپے کے فنڈ ملے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سب سے زیادہ بجٹ وزیر اعلی کے ضلع ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کو دیا گیا ہے۔