لاہوریئے ہوجائیں تیار، مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

لاہوریئے ہوجائیں تیار، مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول آج سے شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہوریئے ہوجائیں تیار، رفیع پیر تھیٹر کا تین روزہ مسٹک میوزک صوفی فیسیٹول آج سے الحمرا آرٹ اینڈ کلچرل کمپلیکس میں شروع ہوگا، سُروں کے سلطان گلوکار راحت فتح علی خان اور دیگر گلوکار پرفارم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میلوں ٹھیلوں کے شہر کی اصل شناخت بحال کرنے اور صوفیوں کا پیغام عام کرنے کیلئے رفیع پیر تھیٹر کا تین روزہ مسٹک میوزک  صوفی فیسیٹول الحمرا آرٹ اینڈ کلچرل کمپلیکس میں آج سے شروع ہوگا۔ فیسٹیول میں صوفی گائیکوں اور موسیقاروں کی بڑی تعداد قدیم گائیکی کو پیش کرے گی، آج مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول میں کلاسیکل میوزک کا بڑا نام راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو بکھیریں گے۔

صوفی میوزک فیسٹیول میں معروف صوفی گائیک سائیں ظہور، صنم ماروی، گلگت بلتستانی گروپ، صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ، پپو سائیں اور گونگا مٹھو ڈھولیا، شیما کرمانی سمیت دیگر معروف گلوکار اور فنکار شائقین کو محظوظ کریں گے۔

رفیع پیر تھیٹر کے چیف آپریٹنگ آفیسر سادان پیرزادہ نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن زدہ ماحول میں پاکستان کا مثبت تاثر اُجاگر کرنے کیلئے رفیع پیر تھیٹر گزشتہ بیس سالوں سے صوفی میوزک فیسٹیول کا اہتمام کر رہا ہے۔