سٹی 42: کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیرہ کروڑ اسی لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرلیں ۔
ایف بی آر کے مطابق مصدقہ معلومات پر کسٹمز ٹیم نے کوئٹہ کے مضافات میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ اسمگل شدہ سامان میں مختلف اقسام کا کپڑا، ٹائر، سگریٹس، شیشہ فلیورز، کاجو اور انسانی بال برآمد شامل ہیں ۔
تمام اشیا کو سرکاری تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ انفورسمنٹ ٹیم کی موثر کاروائی لائق ستائش ہے ۔ملک بھر میں اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔