جنید ریاض :محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے ہارڈ شپ گراؤنڈ پر تبادلوں کے لیے ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق ویڈ لاک، معذور اساتذہ، سنگل پیرنٹس اور میڈیکل گراؤنڈ پر اساتذہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
محکمہ کے مطابق تبادلوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 دسمبر مقرر کی گئی ہے,جمع شدہ درخواستوں کی سکروٹنی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک کی جائے گی۔
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کی ہارڈ شپ کمیٹیاں 29 دسمبر سے 3 جنوری تک موصول شدہ درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیں گی۔
محکمہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ 10 دسمبر تک ہارڈ شپ کمیٹی سے تبادلوں کی منظوری حاصل کی جائے گی، جبکہ مسترد ہونے والے امیدوار 12 سے 15 جنوری تک اپیل دائر کر سکیں گے۔
ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن نے بتایا کہ تبادلوں کے احکامات 20 دسمبر کے بعد جاری کیے جائیں گے۔